۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید عبداللہ زیدی

حوزہ/ مجسم اخلاق و مدرس مدرسہ ناظمیہ مولانا سید عبداللہ زیدی کی ارتحال پر مولانا سید رضی حیدر زیدی انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر (ایران کلچرہاوس)دہلی نے ایک تحریر میں تعزیت پیش کیا ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اناللہ و اناالیہ راجعون

حوزہ نیوز ایجنسی | ہرذی روح کو موت کا ذئقہ چکھنا ہے ۔ 31 اگست 2022 بروز بدھ بعد از ظہر مولانا سید عبداللہ زیدی صاحب کے ارتحال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا اور کافی دیر تک ان کی محبت و عطوفت کو یاد کرتا رہا میرے اور اہل وطن لئے یہ خبر کافی اذیت دے تھی مگر اللہ کی مرضی یہ ہی تھی۔

مولانا مہمان نواز، خوش اخلاق، ملنسار، منکسرالمزاج، مؤمنین بالخصوص اہل وطن کے ہردلعزیز عالم دین، اہل وطن آپ کا بہت احترام کرتے تھے کیونکہ جب بھی آپ وطن تشریف لاتے ہر کسی کی خبری گیری اور حال و احوال معلوم کرتے ۔ میں مولانا سے ملاقات کے لئے لکھنؤ ان کے گھر گیا تو بہت خوش ہوئے اور میری تحریری سعی و تلاش اور تحقیق و تالیفی مصروفیات سے بہت خوش تھے اور اس راہ کو ادامہ دینے کی تلقین فرمائی ۔

مولانا کی جدائی ان کے عزیزوں کے لئے بہت سخت مرحلہ ہے ۔ میں امام وقت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مدرسہ ناظمیہ لکھنؤ کے سرپرست امیرالعلماء آیت اللہ حمید الحسن صاحب،مدیر مدرسہ ناظمیہ حجۃ الاسلام مولانا فرید الحسن صاحب، اساتذہ کرام ، طلاب ذوی الاحترام اور ان کے خانوادے خصوصا فرزند اکبر حجۃ الاسلام مولانا محمد علی صاحب اور برادر عزیز مولانا طالب حسین صاحب امام جمعہ کربلا شاہ مرداں جورباغ دہلی ، جناب سعید اختر صاحب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ رب کریم ان کی مغفرت فرما، جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرما اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرما آمین۔


شریکِ غم؛ سید رضی حیدر زیدی انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر (ایران کلچرہاوس)دہلی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .